: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،6مئی (ایجنسی) دہلی کے تغلق آباد واقع ایک اسکول کے قریب ہفتے کی صبح ایک کنٹینر سے ہوئے گیس لیک کی زد میں قریب 310 بچے آگئے. ان میں سے زیادہ تر طالبات کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا.
جائے وقوعہ پر موجود این ڈی آر ایف پولیس اور بچاو عملہ پہنچ گئے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق تغلق آباد ڈيپو کے ایک کنٹینر سے صبح تین بجے سے گیس لیک ہو رہی تھی جو آہستہ آہستہ
جھانسی کنیا سروودیہ اسکول تک پھیل گئی. اس گیس کی زد میں آنے سے 310 بچیاں بیمار ہو گئیں.
اس واقعہ کے بعد این ڈی آر ایف، پولیس، کے لوگ موقع پر پہنچ گئے. دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ گورنر نے اس حادثے پر رپورٹ مانگی ہے. بتایا جا رہا ہے کہ ڈيپو میں کیمیکل چین کی طرف سے آیا.
اس سے پہلے جنوب مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تقریبا 200 بچوں کو علاج کے لیے چار ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے.